بھتیجے کے نکاح میں مریم نواز کے سرخ جوڑے کا چرچہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم تمام تر توجہ صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمیٹ لی۔
سرخ لباس میں ملبوس وزیر اعلیٰ پنجاب بھتیجے کے نکاح میں جاذب نظر دکھائی دیں۔
مریم نواز کے مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔
مریم نواز کا یہ سرخ جوڑا سبیاساچی کی حالیہ کلیکشن ’ہیریٹیج برائیڈل‘ سے ہے۔
واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔
جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں میں 500 مہمان مدعو تھے، جبکہ آج زید حسین نواز اپنی دلہنیا کو لینے کے لئے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاﺅن جائیں گے۔