شہید بینظیر بھٹو پاکستانی خواتین کیلیے جرأت اور ہمت کا استعارہ ہیں:مریم نواز کا پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہاہے کہ شہید بینظیر بھٹو پاکستانی خواتین کے لیے جرأت اور ہمت کا استعارہ ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ بینظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔ بینظیر بھٹو نے ثابت کیا خواتین ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔ جمہوریت کیلئے بینظیر بھٹو کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔