کویتی کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے سے سرمایہ کاری نکالنے کا آغاز کر دیا

کویتی کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے سے سرمایہ کاری نکالنے کا آغاز ...
کویتی کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے سے سرمایہ کاری نکالنے کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے سے سرمایہ کاری نکالنے کا آغاز کر دیا۔کویت کی تیل تلاش کرنے والی کمپنی نے اپنے اثاثے پاکستان ایکسپلوریشن لمیٹڈ کو تقریباً 6 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے۔

وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوزکو بتایا کہ غیر ملکی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں میں گیس شعبے کے سرکلر ڈیٹ کے سبب مایوسی بڑھ رہی ہے۔ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ 2012 کی ای اینڈ پی پالیسی میں ترامیم کی منظوری میں 12 ماہ کی تاخیر نے بھی غیر ملکی کمپنی کے فیصلے میں کردار ادا کیا۔ کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان کے مختلف بلاکس میں اپنی سرمایہ کاری فروخت کرکے دوسرے ممالک میں لے جاری رہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -