اصلاحات کے نام پر منی بجٹ دراصل اعدادو شمار کا کھیل ہے،جواد احمد

اصلاحات کے نام پر منی بجٹ دراصل اعدادو شمار کا کھیل ہے،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) اقتصادی اصلاحات کے نام پر پیش کیا جانے والا منی بجٹ دراصل اعدادو شمار کا کھیل ہے جس سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دن بدن مسائل بڑھتے جارہے ہیں ۔برابری پارٹی پاکستان منی بجٹ کو رد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ اقتصادی نظام کو تبدیل کیا جائے ان باتوں کا اظہار چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کیا ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کے جو اہداف حکومت نے طے کیے ہیں ان کے حصول میں کامیابی ممکن نہیں اس وقت ملک جس اقتصادی صورتحال سے گز رہاہے اس کے تناظر میں نظام میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے بے مقصد اصلاحات سے ٹیکس نیٹ اضافہ بھی ممکن نہیں۔ حکومت کو گزشتہ 6ماہ کے دوران 175 ارب کے ریونیو کا خسارہ ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملکی وسائل پر انحصار کرکے ایسا معاشی ریلیف پیکج دیا جاتا جس کے ذریعے لوگوں کے نہ صرف مسائل حل ہوتے بلکہ مہنگائی پر بھی قابو پالیا جاتا ،تحریک انصاف کی حکومت یو ٹرن کی بادشاہ جبکہ عوامی توقعات پر پورا اترنے میں صفر ثابت ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ کی تقریر میں کہیں بھی کرپشن اور بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے کوئی ٹھوس حکمت عملی نظر نہیں آئی انکی تقریر کا بیشتر حصہ سیاسی تھا۔
جواد احمد