پاکستانیوں کے پسندیدہ سفیر مارٹن کوبلر پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ وردی پہن کر تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پاکستانیوں کے پسندیدہ سفیر مارٹن کوبلر پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ...
پاکستانیوں کے پسندیدہ سفیر مارٹن کوبلر پی ایس ایل میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ وردی پہن کر تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں جرمنی کے سفیر  مارٹن کوبلر بھی بے تابی سے پی ایس ایل سیزن 4 کا انتظار کرنے لگے،پشاور زلمی کی’’کِٹ‘‘( وردی) پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہیں جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں،اس مقبولیت  کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاؤ ہے، انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹویٹ بھی کرتے ہیں۔مارٹن کوبلر دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں جو کردار ادا کررہے ہیں وہ شائد کوئی بھی سفیر اس انداز میں نہیں کرتا،وہ کبھی پاکستانی سیاحت کوفروغ دینے کے لیے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کو جاتے ہیں تو کبھی اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروا کر پاکستان کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں،گزشتہ روز جرمنی سفیر نے راولپنڈی سے اپنی پسندیدہ سائیکل خریدی اور چلاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جرمن سفیر نے اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ  پشاور زلمی کی ’’کٹ‘‘ پہنے واک کے لئے   کسی پارک میں موجود ہیں ۔مارٹن کوبلر نے ارددو میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتوار کی صبح کی جاگنگ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟ پشاور زلمی اس ٹریک سوٹ کے لئے آپ کا شکریہ، پاکستان میں کرکٹ کے موسم کی آمد محسوس کر سکتا ہوں، پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا منتظر ہوں‘‘۔

مزید :

کھیل -