ریشم ڈرامہ محبت جائے بھاڑ میں اداکاری کررہی ہیں

ریشم ڈرامہ محبت جائے بھاڑ میں اداکاری کررہی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار ریشم ڈائریکٹر مظہر معین کی نئی ڈرامہ سیریل”محبت جائے بھاڑ میں “مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں فریحہ جبیں،عدنان صدیقی،حنا دلپذیر خان،عمران اسلم اور نروان ندیم شامل ہیں۔اس میگا ڈرامہ سیریل کے رائٹر فصیح باری خان اور ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی اظہر ہیں۔یہ پراجیکٹ نجی چینل کے لئے 100بنایا جارہا ہے ۔اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل”محبت جائے بھاڑ میں “کا دورانیہ 40منٹ ہوگا۔اس پراجیکٹ میں ریشم اور فریحہ جبیں اپنے اپنے کیرئیر کے یادگار کرداروں میںنظر آئیں گی ۔یاد رہے کہ مظہر معین کا سوپ”قدوسی صاحب کی بیوہ “ان دنوں بے پناہ کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے جس میں حنا دلپذیر خان نے 9مختلف کردار ادا کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -