تھانہ حا مد پور پر حملہ ،پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن
جعفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ حامدپور پر نامعلوم افراد راکٹوں سے حملہ کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے تھانہ حامد پور پر 5راکٹ داغے جس سے تھانے کو معمولی نقصان پہنچا۔راکٹ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراو¿ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعدا د13تھی اور وہ 5موٹرسائیکلوں پرسوار تھے ۔