سیمی فائنل میں بدترین شکست کے بعد افغان ہیڈ کوچ آئی سی سی پر برہم

سیمی فائنل میں بدترین شکست کے بعد افغان ہیڈ کوچ آئی سی سی پر برہم
سیمی فائنل میں بدترین شکست کے بعد افغان ہیڈ کوچ آئی سی سی پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تاروبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا سے شکست پر آئی سی سی پر برہم ہو گئے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے سیمی فائنل کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا لیکن میں پچ کی خراب نوعیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں جو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل جیسے بڑے میچ کے لیے تیار کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ پچ نہیں تھی جس پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہونا چاہیے تھا، سیمی فائنل میں ایک منصفانہ مقابلہ ہونا چاہیے تھا، میں یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ پچ میں سپن اور حرکت نہ ہو۔جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وکٹ دونوں ٹیموں کے لیے سازگار ہونی چاہیے تھی تاہم پچ کا زیادہ فائدہ جنوبی افریقا کو ہوا، اگر ہم نے جنوبی افریقا کی طرح بولنگ کی ہوتی تو آپ دوسرے ہاف کو مختلف دیکھ سکتے تھے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -