دوسرا سیمی فائنل ،بھارت اور انگلینڈ کے اہم ترین میچ میں پچ بولرز کی مدد کرے گی یا بلے بازوں کی؟

دوسرا سیمی فائنل ،بھارت اور انگلینڈ کے اہم ترین میچ میں پچ بولرز کی مدد کرے ...
دوسرا سیمی فائنل ،بھارت اور انگلینڈ کے اہم ترین میچ میں پچ بولرز کی مدد کرے گی یا بلے بازوں کی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرووڈینس(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ موسم تھوڑا سا گڑبڑ ہے لیکن آپ کیریبین میں اس کی توقع کرتے ہیں، باونڈریز بڑی اور ہر طرف سے برابر ہیں۔ اردگرد تھوڑی سی بارش ہو رہی ہے، آج آپ کو نیچے پچ کو اور اوپر بادلوں کو دیکھنا ہو گا۔ گراونڈ میں موجود ہرشا بھوگلے نے بتا یا کہ پچ خشک لگ رہی ہے اور اس پردراڑیں ہیں لیکن یہ سخت ہے ۔اسپنرز کی گیند کم باونس کے ساتھ اور پھسل کر بلے بازوں تک پہنچے گی۔اپنی انہی خصوصیات کی وجہ سے یہ پچ سپنرز کے لیے ساز گار ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ  اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اوسط اسکور 167 ہے  ، پہلے یا بعد میں بیٹنگ کے لیے ایک جیسے مواقع ہونگے۔ اس لیے کپتان کی ترجیح اہم ہوگی۔ 

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -