امن و امان، چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق آج اہم اجلاس طلب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس 28مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔ آج وفاقی کابینہ کی جگہ ملک میں دہشتگرد حملوں اور امن و امان کی صورتحال پر غور کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کرینگے جبکہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع سمیت اہم وفاقی وزراء چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور آئی جیز شریک ہو ں گے۔ اجلاس پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
اجلاس طلب