ظاہر پیر، بے قابو ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
ظاہر پیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ظاہر پیر کے قریب بے قابو ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق افسوسناک حادثہ چاچڑاں کے قریب پیش آیا جس کے دوران بے قابو ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار 2 بھائیوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔