دبئی نے پیرس، سڈنی کو پیچھے چھوڑ دیا، سوشل میڈیا پر چوتھی  سب سے مقبول فوڈ ڈیسٹینیشن قرار

دبئی نے پیرس، سڈنی کو پیچھے چھوڑ دیا، سوشل میڈیا پر چوتھی  سب سے مقبول فوڈ ...
دبئی نے پیرس، سڈنی کو پیچھے چھوڑ دیا، سوشل میڈیا پر چوتھی  سب سے مقبول فوڈ ڈیسٹینیشن قرار
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی دنیا کا چوتھا سب سے مقبول فوڈ ڈیسٹینیشن بن گیا ہے، جس نے پیرس، سڈنی اور شکاگو جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک بین الاقوامی سفری ادارے کے نئے سروے کے مطابق دبئی کا کھانوں کا منظر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو چکا ہے، جہاں دنیا کے بہترین فوڈ برانڈز نے اپنی شاخیں کھول لی ہیں۔

سفر سے متعلقہ ویب سائٹ ٹریول بیگ  نے 50 شہروں کی فہرست مرتب کر کے ان کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک ڈیٹا کا تجزیہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کون سے شہر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فوڈ ڈیسٹینیشن کے طور پر مقبول ہیں۔

خلیج ٹائمز  کے مطابق دبئی کے کھانوں سے متعلق انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زائد پوسٹس اور ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 27 ہزار 900  ویڈیوز موجود ہیں۔ ان اعداد و شمار کے ساتھ دبئی نے سڈنی، شکاگو اور پیرس جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فہرست میں لندن پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد ٹورنٹو اور میلبورن آتے ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 30 لاکھ پوسٹس ہیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -