وکلاء پر فائرنگ کرنیوالے ملزم جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے،چیف جسٹس

وکلاء پر فائرنگ کرنیوالے ملزم جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے،چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ وکلاء پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون حرکت میں آ چکا ہے اور وہ بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔وہ گزشتہ روز ڈسکہ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے وکیل جہانزیب ساہی اوروہاں موجود وکلاء سے گفتگو کررہے تھے ۔چیف جسٹس نے مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود اور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے ہمراہ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج وکیل جہانزیب ساہی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکلاء پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون حرکت میں آ چکا ہے اور وہ بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔چیف جسٹس نے زخمی وکلاء کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -