شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق
شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پیپر مل میں دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چاروں مزدور زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو کا بتانا ہے کہ زہریلی گیس سے 5 مزدور بے ہوش بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مزدوروں میں سے 2 متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ 2 ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔