عمران خان کی لاہور بار ایسوسی ایشن آمد، وکلا کے ایک گروپ کے 'گھڑی چور' کے نعرے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی لاہور بار ایسوسی ایشن آمد کے موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے ان کے خلاف نعرے بازی کی.
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان وکلا کے بڑے ہجوم کے ساتھ لاہور بار ایسوسی ایشن سے باہر نکل رہے ہیں. اس موقع پر وکلا کا ایک مختصر گروپ پہلے سے ہی باہر کھڑا ہوتا ہے جس میں شامل لوگ عمران خان کے باہر نکلنے پر 'گھڑی چور، گھڑی چور' کے نعرے لگانا شروع کردیتے ہیں. ابھی ان افراد کی جانب سے چند ایک نعرے ہی لگائے جاتے ہیں کہ عمران خان اتنی دیر میں اپنے حامیوں کے ہمراہ وہاں سے جا چکے ہوتے ہیں.
لاہور میں عمران نیازی کو دیکھ کر عوام کے
— عثمان جنجوعہ (@UsmanJanjua01) October 27, 2022
گھڑی چور گھڑی چور کے نعرے pic.twitter.com/9a1LOWH5DT
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے حامیوں میں موجود ایک ادھیڑ عمر شخص نعرے بازی کرنے والے ایک شخص کو تھپڑ بھی رسید کردیتا ہے.