گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار کر لیا تفصیلات کے کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران چور گروہ کے 2 ارکان سجاد اور ذیشان کو چندرائے گاوں تہتاں موڑ سے گرفتار کر کیسے چوری شدہ لیپ ٹاپ، موبائل، پستول اور دیگر مشینری برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف گھروں میں ویلڈنگ کا کام کرنے جاتے تھے اور موقع پاکر گھر سے مختلف چیزیں چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے۔