سکھر پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سدوجہ کی حدود مسری موری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہواجس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو بنام منٹھار تیغانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا جبکہ ڈاکو کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ترجمان سکھر پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔گرفتار ڈاکو واردات کے ارادے سے شاراہ پہ موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی جس پر پولیس تعاقب کے دوران فائرنگ میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے گرفتار زخمی ڈاکو کو علاج کیلئے متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہاہے۔زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے جمعہ کو ہونے والے پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو منٹھار تیغانی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگیا ڈاکو کے نعش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد کے بعد ورثاء_ کے حوالے کر دی گئی۔