پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار

پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا ...
پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پولیس ہائی الرٹ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں طیاروں کو بم سے اڑانے دھمکی دینے والا ایک شخص بھارتی پولیس کے جال میں پھنس گیا۔

دہلی کے ایک 25 سالہ بے روزگار شخص کو پرواز کو بم سے تباہ کرنے کی جعلی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مذکورہ شخص نے پولیس کو کئی ہفتوں سے تگنی کا ناچ نچایا ہوا تھا اور دھمکی آمیز پیغامات سے مسافر بھی خوف میں مبتلا تھے۔

ان دھمکیوں کے آغاز کے بعد سے یہ صرف دوسری گرفتاری ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق اس شخص نے ٹی وی پر اسی طرح کے واقعات دیکھنے کے بعد توجہ حاصل کرنے کے لیے دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص خبروں میں رہنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے دھمکی دینے کا فیصلہ کیا۔

14 اکتوبر سے اب تک 275 سے زائد پروازوں کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور ممبئی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔

بھارتی پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ دھمکی آمیز پیغامات مغربی دہلی کے اتم نگر کے رہنے والے شبھم اپادھیائے کی جانب سے آئے تھے۔ شبھم اپادھیائے کو گرفتار کرنے کے بعد جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ٹی وی پر اسی طرح کے واقعات دیکھنے کے بعد توجہ حاصل کرنے کے لیے دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق 25 سالہ اپادھیائے بے روزگار ہے اور اس نے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔

بھارت پولیس کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔ ہم نے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی ہیں۔ ہوشیار رہیں اور اگر آپ کو کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو ہمیں فوری مطلع کریں۔