وزیراعظم شہبازشریف  سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف  سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف  سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔

 بلاول بھٹو کی وفد کی ہمراہ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی،جہاں چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق ، گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر اور راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہیں،بلاول بھٹو ممکنہ طور پر وزیراعظم شہبازشریف سے 27ویں ترمیم پر بات کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے ملکر چلیں گے،غیرجمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے 26ویں ترمیم کارکر ثابت ہوگی ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ 26ویں ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے،پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اب بھی نہیں ہٹیں گے،ملکی معاشی اعشاریے مثبت، مہنگائی میں واضح کمی نظر آ رہی ہے۔