نامعلوم افراد نے سیشن جج جنوبی وزیرستان کو اغواء کرلیا

نامعلوم افراد نے سیشن جج جنوبی وزیرستان کو اغواء کرلیا
 نامعلوم افراد نے سیشن جج جنوبی وزیرستان کو اغواء کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے سیشن جج جنوبی وزیرستان  شاکر اللہ مروت  کو  اغوا ءکرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق جج کو ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ سے اغواء کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا ءکاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جج کے اغوا ءکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اختر حیات خان گنڈاپور کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جج کو بازیاب کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔سیشن جج شاکر اللہ مروت کے اغواء کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس کو پشاور ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بھی ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔

جج کے اغواء کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس سینئر ججز نے بھی شرکت کی۔ پشاور ہائیکورٹ کے سینئیر ججز نے حکام کو کہا کہ ججز کو سیکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جج کی بازیابی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

حکام نے واقعے پر فوری پیش رفت سے متعلق ججز کو آگاہ کیا۔