بھارتی فلم ”فینٹم“ کو پاکستان میں سیف علی خان کا ڈائیلاگ اور بھارت میں قطرینہ کا کردار لے بیٹھا

بھارتی فلم ”فینٹم“ کو پاکستان میں سیف علی خان کا ڈائیلاگ اور بھارت میں ...
بھارتی فلم ”فینٹم“ کو پاکستان میں سیف علی خان کا ڈائیلاگ اور بھارت میں قطرینہ کا کردار لے بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں ممبئی حملوں سے متعلق بنائی گئی فلم ”فینٹم“کو پاکستان میں سیف علی خان کے ڈائیلاگ کی وجہ سے دھچکا لگا تو دوسری جانب بھارت میں قطرینہ کیف کا کردار متنازعہ ہو گیا ۔فلم کی جھوٹی کہانی نے ڈائریکٹر کبیر خان کو مشکلات کا شکار کردیا ۔ ممبئی حملے پر بنائی گئی بالی ووڈ کی نئی فلم” فینٹم“ کے ڈائر یکٹر کبیر خان کو جھوٹی اور افسانوی کہانی کی بیان کرنے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ بھارت میں کام کرنے والی بین الا قوامی تنظیم نے اس فلم کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
پاکستان میں فلم کے ہیرو سیف علی خان کے اس ڈائیلاگ پر سخت تشویش ہوئی جس میں سیف علی خان نے کہا کہ پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔بھارت میں کترینہ کیف کے کردار نے فلم کو اس وقت متنازعہ بنا دیا جب ایک بین الاقوامی تنظیم میڈ یسن سینس فرنٹیئر نے قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم میں کترینہ کیف کواین جی او ورکر طور پر دیکھایا گیا ہے اور وہ ” دہشت گردوں “کو مارنے کے لیے سیف علی خان کا ساتھ دے رہی ہے۔فلم میں کترینہ کیف نے ” دہشت گردوں “کے خلاف پستول کا بھی استعمال کیا ۔عالمی تنظیم نے وضاحت کی کہ ہمارے ادارے میں کام کرنے والا کوئی بھی ورکر ہتھیار کا استعمال نہیں کرسکتااور نہ ہی کسی کو قتل کرنے کے لیے کسی کا ساتھ دیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

تفریح -