لودھراں میں امداد ی سرگرمیوں کیلئے فوج طلب

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے طلب کیا گیا ہے ، اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی۔حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 9 ہزار سے زائد سول ڈیفنس رضاکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سیلابی علاقوں میں سول ڈیفنس پنجاب کے ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں ۔سول ڈیفنس متاثرہ علاقوں سے عوام اور انکے مویشیوں کی محفوظ مقامات تک بحفاظت منتقلی میں پیش پیش ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سول ڈیفنس پنجاب کے شہریوں کا دوست اور مددگار ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں ۔