پاکستان کی کوئی عدالت ان ایشوز پر حکم امتناع جاری نہیں کرے گی، چیف جسٹس کا لاہور میں غیرقانونی شادی ہالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پاکستان کی کوئی عدالت ان ایشوز پر حکم امتناع جاری نہیں کرے گی، چیف جسٹس کا ...
پاکستان کی کوئی عدالت ان ایشوز پر حکم امتناع جاری نہیں کرے گی، چیف جسٹس کا لاہور میں غیرقانونی شادی ہالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی میڈیکل کالجز میں زائد فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور میں غیرقانونی شادی ہالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی عدالت ان ایشوزپرحکم امتناع جاری نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز میں زائد فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت ڈی جی ایل ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ لاہورمیں غیرقانونی شادی ہال فوری بندکئے جائیں،گلبرگ میں بھی پلازابنایاجارہاہے،اس کی پارکنگ پربھی رپورٹ بنائی جائے،اس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ عدالت ہم کوسپورٹ کرے ہم کام کریں گے،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان کی کوئی عدالت ان ایشوزپرحکم امتناع جاری نہیں کرے گی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حمید لطیف ہسپتال رہائشی علاقے میں کس طرح بنایا گیا ،ہسپتال کاوزٹ کیاجائے کہاں کہاں تجاوزات بنائی گئی ہیں،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ 10 دن میں رپورٹ دیں کہ ہسپتال رہائشی علاقے میں کیسے بنایاگیا،ہسپتالوں کے ڈسپوزل میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا،وہ بھی چیک کرناہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں