اقتصادی تعاون کی تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، 10 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے

اقتصادی تعاون کی تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، 10 ممالک کے نمائندے ...
اقتصادی تعاون کی تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، 10 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی تعاون کی تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، 10 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
جیو نیوز کے مطابق اقتصادی تعاون کی تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، 10 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ، ای سی او اجلاس میں ایران، ترکی کے صدور شرکت کریں گے، تاجکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان کے صدور بھی آئینگے،افغانستان کے سفیر نما یندہ خصوصی کے طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر آج منگل کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے:ایران

ذرائع کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم ای سی او اجلاس میں اپنے ملک کی نمایندگی کریں گے، قازقستان اور کرغستان کے وزرائے اعظم اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم نوازشریف ای سی او اجلاس میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -