بھارت: انتہا پسند تنظیم کیخلا ف آواز اٹھانے پر سابق فوجی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

بھارت: انتہا پسند تنظیم کیخلا ف آواز اٹھانے پر سابق فوجی کی بیٹی کو ریپ کی ...
بھارت: انتہا پسند تنظیم کیخلا ف آواز اٹھانے پر سابق فوجی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں انتہا پسند تنظیم کے خلاف آواز اٹھانے پر سابق فوجی کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں ملنے لگیں ۔

ابتک نیوز کے مطابق دہلی یونیورسٹی میں انتہا پسند تنظیم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مودی کی تنظیم نے کارگل جنگ میں ہلاک ہونے والے سابق فوجی کی بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔

سیکیورٹی فورسز کا ملک کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،2سو سے زائد افراد گرفتار

سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی اس مہم نے انتہا پسند ہندوو¿ں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔ انتہا پسند اور تنگ نظر ہندوسابق فوجی کی بیٹی گرمہر کور کی جان کے دشمن اس لیے بھی ہوئے ہیں کہ انہوں نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نامی انتہا پسند تنظیم کی یونیورسٹی میں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی اور غنڈا گردی کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور ساتھ ساتھ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں جس کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم بھی چلائی ہے۔
دہلی یونیورسٹی کی گرمہر کور کو بھارتی جنتا پارٹی کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد دھمکیاں دے رہی ہے۔ گر مہر کور بھی ڈٹ گئیں ان کا کہنا ہے وہ ان گیڈر بھھکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔