”سب سے پہلے پاکستان ود پریزڈنٹ مشرف “، پرویز مشرف کا ٹی وی پروگرام میں بطور تجزیہ نگار پیش ہونے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر ) پرویز مشرف نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ نگار ی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نیو نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر لائیو پروگرام میں بطور تجزیہ نگار اپنا کیرئیر شرو ع کرنے والے ہیں۔پروگرام ہر اتوار کی رات 8بجے نشر کیا جائے گا جس میں وہ دبئی سے میزبان کے سوالات کے لائیو جوابات دیں گے ۔
خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کاوفاداریاں تبدیل کرنے کا امکان
نجی ٹیلی وڑن چینل کے فیس بک پیج پر جاری ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ہفتہ وار پروگرام ”سب سے پہلے پاکستان ود پریزیڈنٹ مشرف “میں بطور تجزیہ نگار پیش ہونگے۔اس پروگرام کی پہلی قسط 26 فروری کو آن ایئر کی گئی۔ پروگرام کی فارمیٹ کے تحت پرویز مشرف دبئی سے لائیو میزبان کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔