عوامی مقامات پر ای سگریٹ کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ فروخت پر ملک گیر پابندی عائد

عوامی مقامات پر ای سگریٹ کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ فروخت پر ملک گیر پابندی ...
عوامی مقامات پر ای سگریٹ کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ فروخت پر ملک گیر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(ڈیلی پاکستان آن  لائن)فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے صحت عامہ کو درپیش خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں عوامی مقامات پر ای سگریٹ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر  ملکی   میڈیا  کےمطابق فلپائن کے صدارتی آفس نے کہا ہے کہ صدر دوتیرتے نےعوامی مقامات اور ان سے منسلک علاقوں مثلا سکولوں،لفٹ، سیڑھیوں، آگ کے خطرات کی جگہیں اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کے حوالے سے صدارتی فرمان پر دستخط کر دیئے ہیں۔ یہ صدارتی فرمان غیر رجسٹرڈ الیکٹرانک سگریٹ اور تمباکو مصنوعات کی فروخت، تیاری، تشہیر تقسیم اور درآمد کے عمل کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ صدارتی فرمان کے تحت خصوصی طور پر ای سگریٹ، گرم ودیگر تمباکو مصنوعات کی غیر رجسٹرڈ تیاری، تقسیم، تشہیر اور فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔فلپائن کے سیکرٹری صحت فرانسکو ڈوکے نے صدارتی فرمان پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔

یاد  رہے کہ صدارتی فرمان دوتیرتے کے اس حکم کے تین ماہ بعد سامنے آیا ہے جب اُنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوامی مقامات پر ای سگریٹ استعمال کرنیوالے افراد کا گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔