حارث رؤف نے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے ہوئے شاداب خان کو دھکا دے دیا، ویڈیو دیکھیں

حارث رؤف نے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے ہوئے شاداب خان کو دھکا دے دیا، ویڈیو ...
حارث رؤف نے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے ہوئے شاداب خان کو دھکا دے دیا، ویڈیو دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔میچ میں کپتان شاداب خان صرف 4 رنز بنا سکے اور ڈیوڈ ویزے کا شکار بنے۔ جب وہ آؤٹ ہوکر جانے لگے تو قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان کے ساتھ شرارت کرنے کیلئے آ پہنچے اور انہیں تنگ کرتے رہے جبکہ شاداب سر جھکائے پویلین کی جانب چلتے رہے۔ آخر میں حارث رؤف نے شاداب کو ہلکا سا دھکا دے کر پویلین کی جانب بھیجا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر شاداب خان کے چہرے پر غصے کے کچھ آثار آئے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ حارث رؤف اور شاداب خان اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے سے مذاق کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Video Gallery -