پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی بیوی اور سالی ہی واردات میں ملوث نکلیں
جہلم (آئی این پی )جہلم میں ڈکیتی مزاحمت پر ہونے والے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مقتول کی بیوی اور سالی ہی قتل میں ملوث نکلیں،دونوں بہنوں کی شیخوپورہ کے رہائشی 2بھائیوں رجب علی اور شہباز علی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ دونوں ملزمہ بہنیں مقتول کو راستے سے ہٹا کر دونوں ملزمان بھائیوں سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل منگلہ روڈ گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مقتول مبشر کی بیوی اور سالی قتل میں ملوث نکلیں جبکہ 2 ملزمان شیخوپورہ سے گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق 22 جنوری کی رات کو ملزمہ اقصیٰ اور اسکی بہن زوبیہ نے 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر مبشر کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، شوہر کی ہلاکت کے بعد ملزمہ اقصیٰ اور اسکی بہن زوبیہ نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ گرفتاری کے بعد ملزمان سےآلہٗ قتل برآمد کر لیا گیاجبکہ چاروں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔