جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر ایکسائیز کی چیک پوسٹ پرائیویٹ ملازمین کے حوالے

جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر ایکسائیز کی چیک پوسٹ پرائیویٹ ملازمین کے حوالے
جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر ایکسائیز کی چیک پوسٹ پرائیویٹ ملازمین کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر ایکسائیز کی چیک پوسٹ پرائیویٹ ملازمین کے حوالے، مقرر انسپکٹر و اہلکار ڈیوٹی سے غائب ، منشیات کی سمگلنگ نہ رک سکی۔

 تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکی قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب قائم ایکسائیز پولیس کی چیک پوسٹ پرائیویٹ ملازم کے حوالے کردی گئی ہے چوکی پر مقررافسران سمیت اہلکار ڈیوٹی سے غائب ہیں اتوار کے روزمیڈیا ٹیم ایکسائیز چوکی پر پہنچی تو تین افراد موجود ملے پرائیوٹ ملازم جوکہ انسپکٹر کا رشتے دار بتایا جاتا ہے چوکی کا انچارج بنا ہوا تھا چوکی پر پرائیوٹ کار پر غیر قانونی نیلی بتی لگائی ہوئی تھی اس کار پر لگی نمبر پلیٹ BKL-302 کا رکارڈ جب ایکسائیز میںچیک گیا کیا تو مذکورہ کار 30جون 2021سے ٹیکس ناہندہ نکلی ایکسائیز چوکی پر پرائیوٹ اہلکاروں غیر قانونی طور پر سرکاری اختیار کا غلط استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام نہیں کی جاسکی ہے سماجی حلقوں نے وزیر ایکسائیز سے نوٹس لیکر کاروائی اور منشیات کی شہر میں فروخت روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔