مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف

مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف
مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے پراجیکٹس پر پیش رفت کا بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا جائزہ،سفارشات اورتجاویز پر غور کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز  نے صوبے بھر میں 3اور 5مرلے کی سرکاری ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے22اضلاع میں 35سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 2807پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7اضلاع میں 9 سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 1119پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا اور فروری تک صوبے بھر میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر واضح کر دیا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیئے گئے ہیں۔2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے تحت4841گھر زیر تکمیل ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل پروزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد7لاکھ28ہزارسے بڑھ گئی۔اپنی چھت……اپنا گھرپروگرام کیلئے تقریباً4لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں۔74ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی اپنی چھت……اپنا گھر پورٹل میں جمع کرائے دی گئی جبکہ ان کے ساتھ درکار دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔