بھارتی کپتان روہت شرما کا اپنے بارے میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ طور پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان آرام کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما نے 3میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے جبکہ سڈنی میں کھیلے گئے آخری میچ سے خود کو ڈراپ کر لیا تھا۔بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں اپنا 45 روزہ دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے میں پہلے ٹیسٹ سے شروع کرے گی۔