پنجاب میں عید کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا

پنجاب میں عید کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا
پنجاب میں عید کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تعلیمی اداروں میں عید تعطیلات کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی آج سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ سکولوں کو بھی جمعہ کے روز سکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جبکہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 6 اپریل تک ہوں گی، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہو گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔