میانمارمیں زلزلے کے زور دار جھٹکے، شدت 7.7 ریکارڈ

میانمارمیں زلزلے کے زور دار جھٹکے، شدت 7.7 ریکارڈ
میانمارمیں زلزلے کے زور دار جھٹکے، شدت 7.7 ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمارمیں زلزلے کے زور دار جھٹکےمحسوس کیے گئےہیں،ریکٹر سکیل پر زلزلےکی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت،بنگلا دیش اورتھائی لینڈمیں بھی جھٹکےمحسوس کیےگئے۔زلزلے کےبعدہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،تاہم ابھی کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 لوگ پریشانی کےعالم میں گھروں سےباہر نکل آئے، بنکاک میں متعدد عمارتیں گرگئیں، میانمارمیں نوے برس قدیم تاریخی پل بھی دریا برد ہوگیا، آوا پل کو انیس سو چونتیس میں انگریزوں نے بنایا تھا۔