عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پرگفتگو کی درخواستیں منظور

عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پرگفتگو کی درخواستیں منظور
عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پرگفتگو کی درخواستیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواستیں منظور کر لی گئی۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے حکم دیا کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے، ملزم کو کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے تھے۔