بھارت میں شوہر نے بیوی کی محبت کو قبول کر کے اس کی شادی عاشق سے کروا دی

بھارت میں شوہر نے بیوی کی محبت کو قبول کر کے اس کی شادی عاشق سے کروا دی
بھارت میں شوہر نے بیوی کی محبت کو قبول کر کے اس کی شادی عاشق سے کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا افیئر پکڑے جانے کے بعد  اس کی عاشق کے ساتھ شادی کروا دی۔

بھارت کے میڈیا رپورٹس کے مطابق بابلو نامی شخص کو اس کی فیملی نے اطلاع دی کہ اس کی بیوی رادھیکا کا کسی اور شخص کے ساتھ تعلق ہے۔ بابلو اور رادھیکا کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، جن کی عمریں سات اور نو سال ہیں۔رپورٹس کے مطابق بابلو گھر سے دور رہ کر روزگار کماتا تھا جس کی وجہ سے رادھیکا زیادہ تر وقت اکیلی رہتی تھی، اس دوران وہ گاؤں کے ایک نوجوان سے محبت میں مبتلا ہو گئی اور ان کا رشتہ کافی عرصے تک چلتا رہا۔جب بابلو کو بیوی کے تعلقات کا علم ہوا تو اس نے رادھیکا کو انتخاب کا موقع دیا کہ وہ یا تو اپنا شوہر چنے یا عاشق کو۔ رادھیکا نے اپنے عاشق کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بابلو نے دونوں کو عدالت لے جا کر ان کی شادی قانونی طور پر کروائی اور پھر مندر میں بھی شادی کی تمام رسومات مکمل کروائیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابلو نے اپنے بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال خود کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -