خیبر پختونخوا میں انوکھے ترقیاتی منصوبے ، صوابی میں "بے مقصد پل" تعمیر

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے حیران کن کارنامے جاری، ضلع صوابی کے گاؤں مانڑی بالا میں ایک ایسا پل تعمیر کیا گیا ہے جو کسی بھی سڑک سے منسلک نہیں۔یہ منفرد "تعمیراتی عجوبہ" نہ آگے کسی سڑک سے جڑا ہے، نہ پیچھے، بلکہ دونوں طرف رہائشی مکانات موجود ہیں۔ عوام حیران ہیں کہ آخر یہ پل کس کے لیے اور کیوں بنایا گیا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسد قیصر کے حلقے میں اس منصوبے پر خطیر رقم خرچ کی گئی لیکن اس کا کوئی عملی فائدہ نظر نہیں آ رہا۔عوامی حلقے اس "انقلابی منصوبے" پر حیران و پریشان ہیں ۔