شیخ وقاص اکرم نے عمران خان اور شیخ مجیب الرحمنٰ کے بارے میں کیا کہہ دیا ؟جانیے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علامتی طور پر عمران خان کا شیخ مجیب الرحمٰن سے موازنہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا یہ کہنا ٹھیک نہیں ہوگا کہ عمران خان سیاسی قوتوں سے بات کرنے کے مخالف ہیں، پی ٹی آئی بہت سی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کررہی ہے، ہمیں 3 سیاسی جماعتوں پر ہمارا مینڈیٹ چرانے کا اعتراض ہے، وہ سیاسی قوتیں جنہوں نے ہمارا حق مارا ان سے بات نہیں کرنا چاہتے تو کوئی بری بات نہیں ہے،مولانا فضل الرحمٰن سے انتہائی اختلافات کے باوجود بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر پٹرولیم سینیٹر مصد ق ملک نے بھی شرکت کی ۔