بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی 

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی 
بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بریڈ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی  کر دی گئی،ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ بریڈ کی قیمتوں میں 50سے 70روپے تک کمی کی گئی ہے،بریڈ کی نئی قیمتوں پر فی الفور عملدرآمد ہوگا،ڈی سی لاہور نے کہاکہ 750گرام بریڈ کی قیمت 220روپے سے کم کرکے 180روپے مقررکی گئی جبکہ چھوٹی 400گرام بریڈ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 95روپے ہو گی ،400گرام والی بریڈ کی قیمت 140سے کم کرکے 95روپے کردی گئی،رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات تمام ذیلی اشیا پر آ رہے ہیں۔