چنے کے کل رقبے کا 87فیصد صوبہ پنجاب میں ہے: زرعی ماہرین

چنے کے کل رقبے کا 87فیصد صوبہ پنجاب میں ہے: زرعی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ چنا غذائیت کے اعتبار سے ایک اہم جنس اور گوشت کا نعم البدل ہے ۔پھلی دار فصل ہونے کی وجہ سے یہ ہوا سے نائٹروجن حاصل کرکے زمین میں داخل کرتا ہے جس سے زمین کی زرخیزی بحال رہتی ہے۔ان خصوصیات کی وجہ سے چنا ہر طرح سے مفید ہے ۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں دالوں کے کل رقبے کے تین چوتھائی پر چنا کاشت کیا جاتا ہے جبکہ چنے کے کل رقبے کا 87فیصد صوبہ پنجاب میں ہے ۔اس میں سے 92فیصد رقبہ بارانی اور 8فیصد آبپاش ہے۔

مزید :

کامرس -