زمبابوے سے بدترین شکست پر نائب کپتان پاکستان ٹیم شاداب خان کے غمزدہ ہونے کی ویڈیو وائرل

زمبابوے سے بدترین شکست پر نائب کپتان پاکستان ٹیم شاداب خان کے غمزدہ ہونے کی ...
زمبابوے سے بدترین شکست پر نائب کپتان پاکستان ٹیم شاداب خان کے غمزدہ ہونے کی ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بدترین پرفارمنس اور شکست پر جہاں شائقین کرکٹ ناراض اور غمزدہ ہیں وہیں دوسری طرف قومی کھلاڑیوں کے جذبات بھی کسی سے پوشیدہ نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاداب کی ڈریسنگ روم کے راستے میں جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاداب کو زمین پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے،  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نائب کپتان کے جذباتی ہونے پر ٹیم مینجمنٹ سے ایک شخص شاداب کو تسلی دے رہا ہے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ پرتھ میں پاکستان کی ایک رن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا تھا  کہ بطور کپتان یہ ان کیلئے کافی مایوس کن دن ہے کیوں کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -T20 Video Gallery -