لنڈی کوتل ،اغواء ہونے والے 17 افراد بازیاب نہ ہوسکے

لنڈی کوتل ،اغواء ہونے والے 17 افراد بازیاب نہ ہوسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل سے اغواء ہونے والے سترہ افراد تین ہفتے گزرنے کے باوجود بازیا ب نہ وہو سکے مغویوں کے اہل خانہ کے غم اور پریشانی میں دن بدن اضافہ ہو تاجا رہا ہیں دو دفعہ جرگہ افغانستان بھیج دیا گیا لیکن کامیاب نہیں ہو سکا بحفاظت رہائی کیلئے مغویوں کے اہل خانہ اور سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ،عیدالضحی کے تیسرے دن لنڈیکوتل کے علاقہ عدل خاد سے اغواء ہونے والے سترہ افراد تاحال بازیا نہ ہوسکے سترہ افراد اس وقت ہو گئے تھے جب وہ دور پہاڑی علاقہ اینزرو ناو پکنک منانے گئے تھے جہاں سے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغواء کئے جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے اس سلسلے میں خیبر یوتھ فورم کے صدر عامر آفریدی نے کہا کہ تین ہفتے گزرنے کے باوجود سترہ افراد رہا یا بازیاب نہیں ہوئے جسکی وجہ سے متاثرہ خاندانوں سمیت پو رے علاقے میں تشویش پائی جا تی ہیں اور اپنے اپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں عامر آفریدی نے کہا کہ پولیٹکل انتظامیہ کی تر جیحات کچھ اور ہیں اور وہ انکی رہائی میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین اور پارلیمنیٹرینز سمیت ہر مکتبہ فکر لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ سترہ افراد کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کریں اور حکومت پر دباو ڈالیں کہ وہ مغویوں کے رہائی کیلئے اعلی سطح کا بااختیا ر وفد افغانستا ن بھیجے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ٹھوس اقدامات نہیں کئے تووہ شدید احتجاج کر نے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔