شادباغ میں ایک شخص قتل ، گرین ٹاؤن پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک

شادباغ میں ایک شخص قتل ، گرین ٹاؤن پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) تین مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ایک شاد با غ کے علاقے میں قتل ،ایک گڑھی شاہو میں حادثہ کی نذرجبکہ ایک انوسٹی گیشن گرین ٹاؤن پو لیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علا قے میں نا معلو م افر ادکی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کا نام وسیم حنیف ہے۔بادامی باغ اور شاد باغ ایک گھنٹے تک دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز حدود کے تعین پر لڑتے جھگڑتے رہے۔پو لیس نے لا ش کو مر دہ خا نہ بجھو ا کر تفتیش شر وع کر دی۔بتا یا گیا ہے کہ شا د با غ کے علا قے چا ئینہ روڈ پر وسیم حنیف محنت مز دوری کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ نا معلو م افر اد نے فا ئر نگ کر کے ہلا ک کر دیا اور فا ئر نگ کر تے ہو ئے فر ار ہو گئے۔گرین ٹاون انوسٹی گیشن پولیس کے زیر حراست ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا ،ہلا ک ہو نے والے کے ورثا ء نے گر ین ٹا ؤ ن پو لیس کے خلا ف شد ید احتجا ج کیا ،پو لیس نے لا ش کو پو سٹما ر م کیلئے مر دہ خا نہ بجھو ا دیا۔بتا یا گیا ہے کہ متوفی عمر قیصر کچا جیل روڈ کا رہائشی تھا۔عمر قیصر ڈاکو تھا اور تفتیش کے لیے جیل سے لایا گیا تھا۔پو لیس کے مطا بق اسکی موت طبعی ہے۔ ورثا ء نے الز ام لگا یا کہ عمر قیصر کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ہے کیو نکہ وہ پو لیس کا تشد د بر داشت نہیں کر سکا۔متو فی کے لو احقین نے پو لیس کے خلا ف زبر دست نعر ے با زی کی۔پو لیس نے لا ش کو پو سٹما ر م کیلئے مر دہ خا نہ بجھو ا دیا ہے اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔ رات گئے گڑھی شاہو پل پرموٹر سائیکل سوار دونو جوان تیز رفتاری کے با عث حادثے کا شکا ر ہو گئے جن میں سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شد ید زخمی ہو گیا جسے تشویش نا ک حالت میں ہسپتال بھجواد یا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جا تی ہے۔پو لیس زرائع کے مطا بق حا دثہ تیز رفتاری کے با عث پیش آیا ہے اور موٹر سائیکل سوار کھمبے سے ٹکر ا نے سییہ واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -