ا سرائیل اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد

  ا سرائیل اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد
  ا سرائیل اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کا خاتمہ مل جل کے کرنا ہو گا۔اس امر کا اظہار وزیراعظم پاکستان نے برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کیا، یقینا اس وقت دہشت گردی دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے اور اگر دیکھا جائے تو اس وقت دنیا بھر کے لئے اسرائیل دہشت گرد بن کے ابھر رہا ہے فلسطین میں ظالمانہ کاروائیاں کی، لاکھوں نہتے مظلوم فلسطینیون کا خون ناحق بہایا، دنیا بھر میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی نئی  تاریخ رقم ہو گئی، دنیا بھر نہتے فلسطینیون کے حق میں آواز اٹھا رہی ہے لیکن فلسطین پہ اسرائیلی مظالم کم نہیں ہو رہے۔اس سے بڑھ کر ظلم یہ کہ اسرائیل فلسطین کے بعد لبنان پر بھی حملہ کررہا ہے، دنیا بھر کے مسلمان تو مسلمان عالمی برادری بھی اسرائیل کی دہشت  گردی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے اور یقینا  فلسطین و دیگر جگہوں پہ اسرائیلی مظالم بند ہونے چاہئیے  اور ایک طرف تو اسرائیل دہشت گردی کر رہا ہے تو دوسری طرف ہندوستان بھی مقبوضہ کشمیر میں درندہ بن کے مظلوم و معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قبضے کو ستر سالوں سے زائد عرصہ ہو چکا لیکن ہندوستان کے مظالم کم ہونے کا نام نہیں لے رہے اور اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قراردادوں کے باوجود بھی اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق میں کچھ نا کر. سکی، اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذ کا ٹکڑا بن کے رہ گئی ہیں، جن پر تاحال عمل نہیں ہو سکا۔ اقوام متحدہ کشمیریوں پہ ہندو مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کر سکی اور نا ہی اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پہ ظلم کرنے سے روک سکی تو کیا فائدہ ایسے ادارے کا۔  تو بہر. حال  دعا ہے ہماری کیا سب کی ہی ہے کہ کشمیر اور فلسطین سمیت جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے وہ جلد از جلد بند ہو جائے اور دنیا بھر میں  جلد امن قائم ہوسکے تو بہرحال اسی نیک خواہش کے ساتھ اجازت آپ سے دوستوں تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -