لاہور: ڈاکو گوجرانوالہ کے تاجر سے 1 کروڑ روپے چھین کر فرار، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

لاہور: ڈاکو گوجرانوالہ کے تاجر سے 1 کروڑ روپے چھین کر فرار، سی سی ٹی وی منظر ...
لاہور: ڈاکو گوجرانوالہ کے تاجر سے 1 کروڑ روپے چھین کر فرار، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) واقعہ لاہورکے علاقے گجرپورہ میں پیش آیا جہاں کار سوار ڈاکووں نے لوہے کے تاجر کو گن پوائنٹ پر لوٹا اور 1 کروڑروپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات جمعہ کی دوپہر کو ہوئی جس کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار متاثرہ تاجر کی گاڑی کے قریب آکر رکی، جس میں سے 2 ڈاکو باہر نکلے اور گن پوائنٹ پر 1 کروڑ کیش سے بھرا شاپنگ بیگ چھین لیا، ڈاکو کار ریورس کر کے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لٹنے والا تاجر گوجرانوالہ سے آیا تھا جس کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔