پاکستان میں ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے: آئی ایم ایف مشن چیف

پاکستان میں ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے: آئی ایم ایف مشن چیف
پاکستان میں ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے: آئی ایم ایف مشن چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
انگریزی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ناتھن پورٹر نے کہا کہ افراط زر میں ڈرامائی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کی شرح مستحکم رہی ہے اور غیر ملکی ذخائر دگنا سے زائد ہوگئے ہیں۔
آئی ایم ایف مشن نے لکھا ہے کہ 2023 کے وسط میں پاکستان کو درپیش انتہائی بیرونی دباو¿ اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس تبدیلی کی رفتار قابل ذکر ہے، گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
ناتھن پورٹر نے مزید لکھا کہ پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے کیونکہ ماضی میں اس جانب بڑھائے گئے ہر قدم نے پاکستان کو پہلے سے زیادہ کمزور اور مقروض کیا ہے۔

مزید :

بزنس -قومی -