جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد سرکی کے مطابق پولیو ورکر کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونیورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کرگئے، خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائےگی۔

واضح رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران زیادتی کانشانہ بنایا گیا تھا۔