سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب کی نظرثانی کی درخواست نمٹادی

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب کی نظرثانی کی درخواست نمٹادی
سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب کی نظرثانی کی درخواست نمٹادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کی تقرری کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست نمٹا دی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے دیدار حسین شاہ کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔ وفاق کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ انہیں قومی احتساب بیوروکے سابق چیئرمین دیدار حسین شاہ کے مقدمے سے متعلق وفاق کی طرف سے ہدایات نہیں دی گئیں۔لارجر بنچ نے جسٹس دیدار حسین شاہ کی بطور چیئرمین نیب تقرری کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی کی درخواست نمٹا دی۔

مزید :

اسلام آباد -