خیبر :پولیس اور سیکیورٹی فورسز کےمشترکہ آپریشن میں 4دہشتگرد مارےگئے

خیبر :پولیس اور سیکیورٹی فورسز کےمشترکہ آپریشن میں 4دہشتگرد مارےگئے
خیبر :پولیس اور سیکیورٹی فورسز کےمشترکہ آپریشن میں 4دہشتگرد مارےگئے
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ 

پشاور سے سی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔ دہشتگرد پشاور میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سےدو ایس ایم جیز، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ 

سی پی او کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور پولیس نے بنوں میں کارروائی کر کے مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے جس کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر تھی۔ دہشتگرد اسماعیل پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث  اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔