نارووال ،  موٹر سائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر ڈالا

نارووال ،  موٹر سائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر ڈالا
نارووال ،  موٹر سائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  نارووال(آ ئی این پی )نارووال میں  معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا، مقتول کی بیوہ نے مقدمہ درج کرادیا۔تفصیل کے مطابق نارووال  کے  گا ئو ں زاہد پور میں معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ بیوہ کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔مقتول کی بیوہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر ملزم کی ماں اور بہنیں گالم گلوچ کر رہی تھی، میرے شوہر عارف نے گالم گلوچ سے منع کیا تو ملزم نے چچا کو دھکادیا۔مدعی مقدمے نے کہا کہ دھکا ددینے کی وجہ سے میرے شوہر دیوار سے ٹکرانے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔